vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈپریشن سےلڑنےکیلئےپراسیسڈغذامیں کمی مدد دے سکتی ہے،نئی تحقیق

0

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انتہائی پراسیسڈ غذاؤں یا فاسٹ فوڈ کےاستعمال میں نمایاں کمی ڈپریشن کی علامات میں بہتری کا باعث بن سکتی ہے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی سان فرانسسکو کے محققین کی جانب سے کی گئی یہ ابتدائی تحقیق طبی جریدے جاما سائیکائٹری میں شائع ہوئی ہے۔تحقیق میں شدید ڈپریشن کےشکار20 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جو معمول کے مطابق بڑی مقدارمیں انتہائی پراسیسڈ غذائیں یعنی مرغن غذائیں، فاسٹ فوڈکھاتے تھے۔

شرکاء نے 4 ہفتے تک اپنی معمول کی خوراک کھائی جبکہ اگلے 4 ہفتوں کے دوران انتہائی پراسیسڈغذاؤں میں کمی پر مبنی خوراک استعمال کی، اس مرحلے میں انتہائی پراسیسڈ غذاؤں کا استعمال 85 فیصد سے زیادہ کم کیا گیا۔محققین کے مطابق انتہائی پراسیسڈ غذاؤں میں کمی کے دوران ڈپریشن کی علامات جانچنے کے 3 مختلف پیمانوں پر درمیانے سے نمایاں درجے تک بہتری دیکھی گئی جبکہ بے چینی کی علامات میں بھی کچھ کمی آئی۔انتہائی پراسیسڈ غذاؤں میں پیک شدہ اسنیکس اور مٹھائیاں، میٹھے مشروبات، فاسٹ فوڈ، ہوٹل میں تیار کیے گئے کھانےشامل تھے۔

محققین کا کہنا ہے کہ خوراک اور ڈپریشن کے درمیان ممکنہ تعلق آنتوں اوردماغ کے باہمی تعلق، جسم میں سوزش اورغذائی معیار سے ہو سکتا ہے تاہم انتہائی پراسیسڈ غذاؤں اور ڈپریشن کےدرمیان براہِ راست وجہ ابھی ثابت نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.