vosa.tv
Voice of South Asia!

ممدانی کی ٹرمپ سے گریسی مینشن میں ملاقات آج ہوگی

0

نیویارک کے میئر زہران ممدانی آجامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گریسی مینشن میں ملاقات کریں گے، جس میں نیویارک شہر اور شہریوں سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملاقات کے وقت کا حتمی اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان چند ماہ قبل وائٹ ہاؤس میں پہلی بالمشافہ ملاقات ہوئی تھی۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سستی رہائش، جرائم، کرایوں، اشیائے خورونوش اور بجلی سمیت شہریوں کے اخراجات سے متعلق معاملات زیر بحث آئے تھے۔ممدانی نے اس ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا تھا، جبکہ ٹرمپ نے انہیں معقول شخص قرار دیتے ہوئے نیویارک کی قیادت کے حوالے سے امید کا اظہار کیا تھا۔ گریسی مینشن میں ہونے والی نئی ملاقات کے ایجنڈے کی مزید تفصیلات سٹی ہال کی جانب سے بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.