vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے سینٹرل پارک میں مسلح ڈکیتیوں کے بعد پولیس تعینات

0

نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک میں ایک ہی رات چار مسلح ڈکیتیوں کے واقعات رپورٹ ہونے کے بعد پولیس کی اضافی اور نمایاں نفری تعینات کردی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پارک کے مشرقی حصے میں چار افراد سے ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ہر واقعے میں تین افراد نے متاثرین کو پستول دکھا کر ان کے موبائل فون چھینے اور سائیکل پر فرار ہوگئے۔دو وارداتیں 106ویں اسٹریٹ اور ایسٹ ڈرائیو کے قریب پیش آئیں، جہاں ایک 20 سالہ خاتون اور 22 سالہ نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹا گیا۔ دو دیگر افراد نے بھی اسی علاقے میں ڈکیتی کی اطلاع دی۔واقعے کے بعد نیویارک پولیس نے سینٹرل پارک کے متاثرہ علاقوں میں گشت اور نفری بڑھا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں وارداتوں میں ایک ہی گروہ کے ملوث ہونے کے امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واقعے کے بعد بعض شہریوں نے رات کے وقت پارک کے مخصوص علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا کہا، جبکہ کچھ افراد نے پولیس کی اضافی موجودگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.