vosa.tv
Voice of South Asia!

جنوبی افریقہ میں ایروسپیس اینڈ ڈیفنس ایکسپو کا آغاز

0

جنوبی افریقہ میں ایروسپیس اینڈ ڈیفنس ایکسپو کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر کی دفاعی اور اسلحہ ساز کمپنیاں شریک ہیں۔ پاکستانی دفاعی کمپنیوں کے اسٹالز ملکی و غیر ملکی شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں

نمائش میں دنیا بھر سے دفاع، سیکیورٹی، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ کمپنیاں اور ماہرین شریک ہیں۔پاکستان کی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز، یعنی جی آئی ڈی ایس، کا اسٹال بھی نمائش میں خصوصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔جہاں شرکاء پاکستانی دفاعی ٹیکنالوجی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

جی آئی ڈی ایس کی جانب سے فضائی، بحری اور زمینی دفاعی نظام کے ساتھ مختلف ڈرونز اور میزائلز نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ فتح سیریز کے میزائلز، شاہپر ٹو اور شاہپر تھری ڈرونز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ فضا سے زمین پر مار کرنے والا برق میزائل بھی نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔

جی آئی ڈی ایس کے سی ای او اسد کمال کے مطابق پاکستان دفاعی صلاحیت کے اعتبار سے اہم مقام رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی بین الاقوامی نمائشوں کے ذریعے پاکستانی دفاعی صنعت کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے کے ساتھ مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون اور معاہدوں کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

ایروسپیس اینڈ ڈیفنس ایکسپو میں دفاعی سازوسامان اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کے ساتھ ایئر شو سمیت مختلف سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.