سعودی ایونٹ شو 2026 اختتام پذیر
سعودی عرب میں تین روزہ سعودی ایونٹ شو 2026 اختتام پذیر ہوگیا۔ ریاض میں منعقدہ اس ایونٹ میں مختلف ممالک سے ایونٹ مینجمنٹ، ٹیکنالوجی، پروڈکشن اور تفریحی شعبے سے وابستہ کمپنیوں اور ماہرین نے شرکت کی۔
ریاض میں منعقدہ سعودی ایونٹ شو میں ہزاروں ماہرین، کاروباری نمائندوں اور شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی مختلف کمپنیوں نے جدید ٹیکنالوجی، ایونٹ سلوشنز اور اپنی خدمات پیش کیں ایونٹ کا مقصد سعودی عرب میں ایونٹ انڈسٹری کو فروغ دینا اور مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان کاروباری روابط کو مضبوط بنانا تھا اس بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی بھی ہوئی اسی سلسلے میں گرین ایونٹ سے وابستہ پاکستانی عبدالہادی سے گفتگو کی گئی انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے لیے ایک اہم موقع تھا۔ مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی، نئی ٹیکنالوجی اور جدید سہولیات دیکھنے کا موقع ملا ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے ذریعے مستقبل میں کاروباری تعاون کے لیے نئے روابط بھی قائم ہوئے۔