vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی خاتون کو ٹیکس فراڈ کیس میں 27 ماہ قید کی سزا

0

امریکی ریاست الینوائے کی ایک خاتون کو جعلی ٹیکس گوشوارے جمع کرا کر امریکی ٹیکس ادارے سے غیر قانونی طور پر رقم حاصل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے پر 27 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق مونیکا اسکنجر نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر امریکی ٹیکس حکام کو جعلی ٹیکس گوشوارے اور فرضی مالی دستاویزات جمع کرائیں، جن کے ذریعے مجموعی طور پر 4.6 ملین ڈالر سے زائد کے ٹیکس ریفنڈز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق مونیکا اسکنجر نے اپنے اور دیگر افراد کی جانب سے کم از کم 16 جعلی مالی دستاویزات جمع کرائیں، جن میں چیک، منی آرڈر اور ادائیگی کے واؤچر شامل تھے۔ انہوں نے اپنے نام سے کم از کم چار جعلی انفرادی ٹیکس گوشوارے جبکہ کم از کم دو جعلی ٹرسٹ ٹیکس گوشوارے بھی جمع کرائے۔حکام کے مطابق ملزمہ نے 4.6 ملین ڈالر سے زائد کے ریفنڈز حاصل کرنے کی کوشش کی، جن میں سے 1.2 ملین ڈالر سے زائد کی غیر قانونی رقم اسے موصول بھی ہوئی۔مونیکا اسکنجر نے وائر فراڈ کی سازش کے ایک الزام میں جرم قبول کیا تھا۔ عدالت نے 27 ماہ قید کے علاوہ تین سال تک نگرانی میں رہنے اور امریکی حکومت کو بطور زرِتلافی مخصوص رقم  ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.