vosa.tv
Voice of South Asia!

نائن الیون کے 25 سال بعد نیویارک کے اہم ریکارڈ عوام کیلئے کھول دیے گئے

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے نائن الیون حملوں کے 25 سال بعد شہر کے اہم سرکاری ریکارڈ عوام کیلئے جاری کردیے، جن میں حملوں کے بعد کی صورتحال، فضائی آلودگی اور صحت سے متعلق تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار صفحات شامل ہیں۔

نیویارک سٹی انتظامیہ کے مطابق جاری کیے گئے ریکارڈ میں ’’ہارڈنگ میمو‘‘ اور وہ 68 بکس بھی شامل ہیں جو متعدد درخواستوں کے باوجود 2025 تک تلاش نہیں کیے جا سکے تھے۔ ریکارڈ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر 7 سے متعلق دستاویزات بھی موجود ہیں۔میئر ممدانی انتظامیہ نے نائن الیون سے متعلق دستاویزات کیلئے شہر کا پہلا عوامی آن لائن پورٹل بھی قائم کردیا ہے، جسے آنے والے 12 ماہ کے دوران مزید ریکارڈ شامل کرکے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق محکمہ شہری انتظامی خدمات اور نیویارک سٹی پبلک اسکولز میں خصوصی اہلکار بھی مقرر کیے جائیں گے، جو متاثرین اور امدادی کارکنوں کو نائن الیون سے متعلق وفاقی صحت اور معاوضہ پروگرامز تک رسائی کیلئے مطلوبہ ریکارڈ حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے متاثرین، زندہ بچ جانے والوں اور امدادی کارکنوں کے خاندانوں کو شفافیت اور جواب دہی فراہم کرنا شہر کی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق یہ ریکارڈ عوام کو یہ سمجھنے میں مدد دیں گے کہ حملوں کے بعد شہر کے حکام کو کیا معلوم تھا اور انہوں نے کیا اقدامات کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.