پیزا مقابلہ،وینزویلا کےشیف نے ورلڈ کپ جیت لیا
نیویارک(نیوزڈیسک)ارجنٹینا میں ہونے والے پیزا ورلڈ کپ میں مختلف ممالک کے شیفس نے اپنے جوہر دیکھا کر ججوں کو حیران کر دیا۔
ارجنٹینا میں پیزا کے شوقین افراد کے لیے سج گیا ایک منفرد عالمی مقابلہ، جہاں مختلف ممالک کے ماہر شیفس نے ذائقے کے ساتھ اپنی حیران کن مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔پیزا ورلڈ کپ کی فری اسٹائل کیٹیگری میں وینزویلا کے شیف روبینس پینا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ججز کو متاثر کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔شیف نے پیزا کے آٹے کو کبھی گھمایا تو کبھی ہوا میں اچھالا، اور اپنی مہارت سے ایسا سماں باندھا کہ دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔مقابلے کے فاتح روبینس پینا کو اب 2027ء کی ورلڈ پیزا چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع بھی ملے گا۔