vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:پاسوو کا بیک ٹواسکول پروگرام بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے آیا

0

نیویارک میں پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن  نےاپنی ہفتہ وار فوڈ پینٹری کے ساتھ ساتواں سالانہ بیک ٹو اسکول پروگرام بھی  شروع  کردیا۔ سینکڑوں سفید پوش افراد میں اشیائے ضروریہ جبکہ بچوں میں اسکول بیگ ،سپلائز اور کھلونے بھی تقسیم کیے گئے۔

 نیویارک میں پاکستانی امریکی خواتین  پر مشتمل سماجی  تنظیم   پاسوو نے  کونی آئی لینڈ ایونیو پر  اپنے دفتر کے باہر ہفتہ وار فوڈ  پینٹری کے ساتھ ساتویں سالانہ بیک ٹو  اسکول  پروگرام   کا بھی اہتمام کیا جس کی ابتدا  تلاوتِ کلامِ پاک سے کی  گئی۔فوڈ پینٹری سے مستفید ہونے کے لیے سفید پوش گھرانوں سے مرد و خواتین  کی کثیر تعداد شریک ہوئی  جنھیں تازہ پھل اور سبزیوں سمیت روز مرہ کے استعمال  کی ضروری اشیا خوردو نوش بلا  کسی رنگ و نسل کی  تفریق کے تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن کی  بانی عطیہ شہناز کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہماری  نئی نسل بھی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ  ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی راہ پر گامزن رہے۔

فوڈ پینٹری اوربیک ٹواسکول مہم میں نظم و ضبط کا بھرپور خیال رکھا گیا تاکہ شرکا کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ پاسوو کی پریذیڈنٹ شاہین کھوکھر، ٹیم ممبران اور والنٹیئرزسب نے اپنااپنا حصہ ڈالا۔ ان کا کہنا  تھا کہ  گزشتہ  چھ سا ت سال  سے ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ صرف ایک کمیونٹی نہیں بلکہ  وہ تمام  افراد یہاں سے مستفید ہوں جنھیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔

بیک  ٹو اسکول پروگرام میں  طلبہ  بھی کسی سے  پیچھے نہیں رہے ،اسکول بیگز، سپلائزاور کھلونوں کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس موقع پر بچوں کو کیک بھی کھلایا گیا۔پاکستانی امریکن اسکلڈ وومن آرگنائزیشن کا کہنا ہے وہ  اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ  تعلیم کے فروغ اور ایک دوسرے  کی مدد سے  معاشرے کو مضبوط و مستحکم  بنایا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.