vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ 1 ڈالر کا سکہ کتنے میں ملے گا؟

0

ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا خصوصی ایک ڈالر کا سکہ فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔نئے سکے کی ایک جانب صدر ٹرمپ کی تصویر جبکہ دوسری جانب امریکا کی عظیم سرکاری مہر یعنی گریٹ سیل آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس موجود ہے۔

سکے کے سامنے ٹرمپ کی تصویر کے اوپر لیبرٹی جبکہ نیچے 1776 سے 2026 درج ہے، جو امریکا کی آزادی اور 250 سالہ تاریخ کی نمائندگی کرتا ہے۔سکے کی دوسری جانب عقاب دکھائی دیتا ہے، جس کے ایک پنجے میں تیر اور دوسرے میں زیتون کی شاخ ہے۔

 امریکی منٹ کے مطابق یہ سکے امریکا کے 250 سالہ ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں اور قانونی طور پر ادائیگی کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔سکوں کی فروخت کے لیے 25 سکوں کا رول 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کا بیگ 154 ڈالر 50 سینٹ میں دستیاب ہوگا۔ ٹرمپ کی تصویر والا یہ سکہ نہ صرف امریکا کی 250ویں سالگرہ سے منسلک ہے بلکہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ان کی شناخت اور نام کو سرکاری علامتوں سے جوڑنے کی ایک اور نمایاں مثال بھی بن گیا ہے۔

 اس سکے پر قانونی ماہرین اور ناقدین کی جانب سے سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں، کیونکہ امریکی وفاقی قانون عام طور پر زندہ صدر کی تصویر امریکی کرنسی پر ظاہر کرنے کی ممانعت کرتا ہے۔ تاہم بعض مخصوص حالات میں وزیر خزانہ کو یادگاری سکوں کی منظوری دینے کا اختیار حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.