vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا:غیرقانونی تارکین وطن کی رپورٹنگ کا دائرہ وسیع

0

امریکی محکمہ انصاف نے ریاستوں کو غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق معلومات وفاقی حکومت کو فراہم کرنے کی رپورٹنگ کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کردی۔

نئے قانون کے مطابق جو ریاستیں کم آمدنی والے افراد کے لیے وفاقی امدادی پروگرامز، بشمول ضرورت مند خاندانوں کی عارضی امداد اور اضافی سکیورٹی آمدن، سے فنڈز حاصل کرتی ہیں، انہیں اب صرف متعلقہ فلاحی ادارے تک محدود رہنے کے بجائے پوری ریاستی حکومت کی سطح پر رپورٹنگ کرنا ہوگی۔محکمہ انصاف کے مطابق یہ فیصلہ تقریباً 30 سال سے نافذ پالیسی میں تبدیلی ہے، جبکہ نئی تشریح 1998 میں کلنٹن دور حکومت میں جاری کی گئی سابقہ تشریح کو واپس لے رہی ہے۔نئی پالیسی کا اطلاق ماضی کے معاہدوں پر نہیں ہوگا، تاہم جو ریاستیں اس شرط سے اتفاق نہیں کرتیں وہ متعلقہ وفاقی پروگرامز سے دستبردار ہوسکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.