امریکی ریاست اوریگن کے 32 سالہ شخص جوئل میتھیو کیسل کو ٹیکس چوری، ملازمین کے ٹیکس جمع نہ کرانے، بینک فراڈ، وائر فراڈ اور شناخت چوری کے جرائم میں 42 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کیسل نے 2018 سے 2022 کے دوران اپنی کاروباری کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس تو کاٹے لیکن تقریباً 12 لاکھ ڈالر کی رقم ٹیکس حکام کو جمع نہیں کرائی۔اس کے علاوہ اس نے جعلی مالی ریکارڈز کے ذریعے بینک، نجی قرض دہندہ اور اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن سے قرضے حاصل کیے۔ حکام کے مطابق فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 70 ہزار ڈالر الٹی میٹ فریسبی ٹورنامنٹ کی رقم کے طور پر بھی استعمال کیے گئے۔عدالت نے کیسل کو 5 سال زیرِ نگرانی رہنے کا حکم دیتے ہوئے آئی آر ایس کو 11 لاکھ 98 ہزار 799 ڈالر سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔