vosa.tv
Voice of South Asia!

آسٹریلیا: یونیورسٹی آف سدرن کوئنزلینڈ میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ

0

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سدرن کوئنزلینڈ نے 2027 میں پی ایچ ڈی شروع کرنے یا جاری رکھنے والے بین الاقوامی طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کردیا۔

اسکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو سالانہ 39 ہزار آسٹریلوی ڈالر وظیفہ جبکہ پی ایچ ڈی کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔ مالی معاونت زیادہ سے زیادہ 3 سال تک جاری رہے گی۔اسکالرشپ تمام شعبوں کے امیدواروں کے لیے دستیاب ہے، تاہم تحقیقی منصوبہ یونیورسٹی کی ترجیحی تحقیقی شعبوں سے مطابقت رکھنا ضروری ہے۔ امیدواروں کو درخواست سے قبل متعلقہ اکیڈمک سپروائزر تلاش کرکے اپنے تحقیقی منصوبے پر مشاورت کرنا ہوگی۔اسکالرشپ بین الاقوامی طلبہ کے لیے ہے جو 2027 میں یونیورسٹی آف سدرن کوئنزلینڈ کے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لے رہے ہوں یا پہلے سے زیرِ تعلیم ہوں اور یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی داخلہ شرائط پوری کرتے ہوں۔اس کے علاوہ منتخب امیدوار 60 روزہ انڈسٹری انٹرن شپ اور صنعتی شراکت داری کے مواقع بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.