نیویارک کے میئر زوہران ممدانی اور یو ایس ٹی اے نے نیویارک کے شہریوں کے لیے یو ایس اوپن کی ایک ہزار رعایتی ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹکٹس صبح 10 بجے سے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی۔ نیویارک کے شہری زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹس، فی ٹکٹ 100 ڈالر میں خرید سکیں گے۔یہ ٹکٹس 30 اگست سے 8 ستمبر تک ہونے والے یو ایس اوپن کے مین ڈرا کے میچز کے لیے ہوں گی، جن میں آرتھر ایش اور لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم کی نشستیں اور گراؤنڈ پاس بھی شامل ہیں۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والے بڑے کھیلوں کے مقابلے ہر نیویارکر کے لیے قابلِ رسائی ہونے چاہئیں، اسی مقصد کے تحت یو ایس اوپن کی ٹکٹس بھی کم قیمت پر فراہم کی جارہی ہیں۔