سعودی عرب کے شہر الخبر میں پاکستان فورم کے زیر اہتمام تقریب
سعودی عرب کے شہر الخبر میں پاکستان فورم کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتی افسران، کمیونٹی رہنماؤں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خود کو بدلنا ہوگا
الخبر میں پاکستان فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جنت حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اپنے خطاب میں جنت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے اور ملک و قوم کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتی ہےتقریب سے جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ اویس قاسم تلہ، پاکستان فورم کے صدر محمد یعقوب سیفی اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ریاست ہے اور اس کی پچیس کروڑ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کی سب سے بڑی طاقت ہیں پوری قوم کو چاہیے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پہلے خود کو تبدیل کرے اور متحد ہوکر قومی ترقی کے عزم کو آگے بڑھائے جبکہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ عوام کو عدل و انصاف سمیت بنیادی سہولتیں فراہم کرے، تاکہ شہریوں کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکےتقریب کے شرکاء نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہےمقررین نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی تعاون پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے تینوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی تعاون اسلامی دنیا کے اتحاد اور یکجہتی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے