vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سمندری بگولے نے بیچ کلب کی 50 کیبنز تباہ کردیں

0

لانگ آئی لینڈ کے اٹلانٹک بیچ میں طوفانی ہواوں سے بیچ کلب کی کم از کم 50 کیبنز تباہ ہوگئیں۔

امریکی نیشنل ویدر سروس نے تصدیق کی ہے کہ سمندری بگولا ساحل سے ٹکرانے کے بعد ٹورنیڈو میں تبدیل ہوگیا۔طوفانی ہواؤں نے سن اینڈ سرف بیچ کلب میں موجود کیبنز، فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا۔ واقعے کے وقت کلب میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔حکام کے مطابق ایک ملازم کو معمولی سر کی چوٹ آئی تاہم طبی امداد سے انکار کردیا، جبکہ کسی اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ امدادی اہلکاروں نے ممکنہ متاثرین کی تلاش کے لیے تمام کیبنز کی دو مرتبہ تلاشی لی۔ناساؤ کاؤنٹی میں طوفان کے باعث درخت اور بجلی کی تاریں گرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ ایک عمارت کی چھت بھی اڑ گئی۔ حکام نے کاؤنٹی میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.