نیویارک پولیس نے 2026 یو ایس اوپن کے دوران غیرمجاز ڈرونز کی روک تھام کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے ہیں۔
کوئنز کے فلاشنگ میڈوز میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ، ایوی ایشن اور ماونٹڈ یونٹس، ایمرجنسی سروسز، انسداد دہشت گردی اہلکار اور تربیت یافتہ کتوں سمیت مختلف خصوصی یونٹس تعینات ہوں گے۔پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق محکمہ پہلی مرتبہ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے ساتھ نئے معاہدے کے تحت غیرمجاز ڈرونز کے خلاف اپنے مخصوص انسدادِ ڈرون اقدامات استعمال کرے گا۔حکام کے مطابق یو ایس اوپن کے مقام پر وفاقی حکومت کی جانب سے عارضی فضائی پابندی بھی نافذ ہوگی، جس سے پولیس کو غیرمجاز ڈرونز کی نشاندہی اور انہیں روکنے کے لیے اضافی اختیارات حاصل ہوں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں پہلا بڑا ایونٹ ہوگا جہاں مقامی قانون نافذ کرنے والا ادارہ وسیع پیمانے پر ڈرون روک تھام کی کارروائیاں کرے گا۔