vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں کورئیر پارسلز سے 9 لاکھ ڈالر کی کوکین برآمد، تین گرفتار

0

نیویارک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کورئیر سروس کے ذریعے اسمگل کی جانے والی 30 کلوگرام کوکین برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

امریکی حکام کے مطابق جولائی میں بروکلین اور مین ہٹن میں کی جانے والی دو الگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 66 پاؤنڈ سے زائد کوکین پکڑی گئی، جس کی مالیت تقریباً 9 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ کوکین کے پیکجز کیلیفورنیا سے یو پی ایس کے ذریعے نیویارک بھیجے گئے تھے۔ بروکلین میں دو پارسلز سے 19 کلوگرام جبکہ مین ہٹن کے کِپس بے علاقے میں ایک پارسل سے 11 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی۔تفتیش کے دوران جوشوا ورگاس، ٹائرون واٹس اور اِنِس زوئیش کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے نقد رقم، کوکین اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوئے۔ڈی ای اے کے مطابق منشیات فروش عام پارسل ڈیلیوری سروسز کو منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق نیویارک میں کوکین کی سپلائی بڑھ رہی ہے اور اسے اکثر مہلک اوپیئڈز سمیت دیگر مصنوعی منشیات کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.