vosa.tv
Voice of South Asia!

گوگل کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے لاکھوں ملازمتوں کے نئے مواقع

0

پاکستان میں گوگل کے دفتر قائم کرنے سے ملک بھر میں لاکھوں ملازمتوں کے نئے مواقع ملنے کی امید ہے۔ 

گوگل کے نائب صدر ولسن ایل وائٹ نے بتایا کہ کمپنی گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان میں کاروباروں اور گھرانوں کی معاشی سرگرمیوں میں 3.9 کھرب روپے سے زائد کا حصہ ڈال چکی ہے، جبکہ اس کی سرگرمیوں سے 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو سہارا ملا۔اور اب دفتر قائم کرنے سے مزید ملازمتوں کے مواقع حاصل ہوں گے۔ گوگل کے مطابق کمپنی پاکستان کے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر جدید ڈیجیٹل شعبوں میں مہارتیں فراہم کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ اب تک 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھائی جاچکی ہیں۔ماہرین کے مطابق گوگل کی سرمایہ کاری سے براہِ راست ملازمتوں کے علاوہ فری لانسنگ، آئی ٹی سروسز، اسٹارٹ اپس اور ڈیجیٹل کاروبار کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.