vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی محکمہ انصاف نے عوامی تحفظ کے لیے 290 ملین ڈالر جاری کردیے

0

امریکی محکمہ انصاف نے ریاستی، مقامی اور قبائلی حکومتوں کو جرائم کی روک تھام اور عوامی تحفظ بہتر بنانے کے لیے تقریباً 290 ملین ڈالر کی گرانٹس جاری کردی ہیں۔

یہ رقم ایڈورڈ برائن میموریل جسٹس اسسٹنس گرانٹ پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جس کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملہ، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور تربیت سمیت دیگر ضروری وسائل فراہم کرنا ہے۔محکمہ انصاف کے مطابق 199 ملین ڈالر ریاستی سطح پر 56 گرانٹس، جبکہ 90 ملین ڈالر سے زائد مقامی سطح پر 895 گرانٹس کی صورت میں دیے گئے۔فنڈز انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، پرتشدد جرائم کے خلاف کارروائی، گینگ اور منشیات سے متعلق تحقیقات، جرائم کے تجزیے اور پولیس اہلکاروں کے لیے جدید حفاظتی سازوسامان کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.