vosa.tv
Voice of South Asia!

سمندری پانی میں موجود جراثیم سے 5 افراد ہلاک

0

امریکی ریاست لوزیانا میں خطرناک بیکٹیریا وائبریو ولنیفیکس کے باعث رواں سال اب تک 9 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 5 ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام کیسز میں متاثرہ افراد کے زخم سمندری پانی کے استعمال سے آئے تھے، جبکہ تمام مریض پہلے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔حکام کے مطابق یہ بیکٹیریا گرم ساحلی پانی میں قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے اور مئی سے اکتوبر کے دوران اس کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ کھلے زخم کے نمکین یا کھارے پانی سے استعامل یا کچی یا کم پکی سمندری غذا، خصوصاً سیپیوں کے استعمال سے بھی انفیکشن ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق شدید انفیکشن کی صورت میں خون میں زہر پھیلنے، انتہائی نگہداشت اور حتیٰ کہ جسم کا متاثرہ عضو کاٹنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ وائبریو ولنیفیکس سے متاثرہ تقریباً ہر پانچ میں سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔حکام نے ہدایت کی ہے کہ سمندری پانی سے استعمال کے بعد زخم سرخ، سوجن زدہ، تکلیف دہ یا گرم محسوس ہو تو فوری طبی امداد حاصل کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.