vosa.tv
Voice of South Asia!

مشرقی واشنگٹن میں جنگلاتی آگ بے قابو، 600 سے زائد عمارتیں تباہ

0

امریکی ریاست واشنگٹن کے مشرقی علاقے میں جنگلاتی آگ تاحال بے قابو ہے، جس کے باعث 5 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرا لیا گیا جبکہ 600 سے زیادہ مکانات، کاروباری مراکز اور دیگر عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

حکام کے مطابق آگ نے اسپوکین شہر اور اس کے اطراف میں 8.2 مربع میل سے زائد رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امدادی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں اور دشوار گزار پہاڑی علاقے آگ پر قابو پانے میں بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی واشنگٹن کے لیے انتہائی خطرناک ریڈ فلیگ وارننگ جاری کر رکھی ہے، جبکہ ریاستی حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔متاثرہ علاقے میں اولڈ ٹریلز، فیئر ویو اور میڈو ویو کے نام سے تین بڑی آگ بھڑک رہی ہیں، جبکہ دھوئیں کے باعث فضائی آلودگی سے متعلق بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے اسپوکین کنونشن سینٹر میں عارضی پناہ گاہ قائم کر دی ہے، جبکہ وفاقی، ریاستی اور مقامی ادارے آگ بجھانے کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.