نیویارک:سیدعلمدار شاہ کو صدمہ، والدہ انتقال کرگئیں
نیویارک چیمبر آف اسمال بزنس کارپوریشن کے چئیرمن سید علمدار حسین شاہ بخاری اور سید امجد بخاری کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔
نیویارک چیمبر آف اسمال بزنس کارپوریشن کے چئیرمن سید علمدار حسین شاہ بخاری اور سید امجد بخاری کی والدہ بیگم سید نوبہار شاہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ چک گردتہ ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز و اقارب اور اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو آہوں اور سسکوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔سید علمدار حسین شاہ کی والدہ کی روح کی ایصإلِ ثواب کے لیے قران خوانی اور رسمِ قُل اتحاد سٹی میں محمد پور روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگی ۔نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے سید علمدار حسین شاہ اور سید امجد بخاری سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ کمیونٹی دعا گو ہے کہ پروردگارِ عالم مرحومہ کی کامل مغفرت و درجات بلند کرے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔۔