vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا کی فارماسسٹ آکسی کوڈون گولیاں غیرقانونی فروخت کرنے کے جرم میں مجرم قرار

0

امریکی ریاست فلوریڈا میں وفاقی جیوری نے 60 سالہ فارماسسٹ اور فارمیسی مالک اولوشولا یوسف کو تین لاکھ سے زائد طاقتور نشہ آور دوا آکسی کوڈون کی گولیاں طبی ضرورت کے بغیر غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کے جرم میں مجرم قرار دے دیا۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق ملزمہ نے اپنی دو فارمیسیوں کے ذریعے 335,351 آکسی کوڈون 30 ملی گرام گولیاں فروخت کیں، جو صرف شدید بیمار مریضوں کے لیے تجویز کی جاتی ہیں۔ ملزمہ گولیوں کی قیمت عام نرخ سے تقریباً 10 گنا زیادہ وصول کرتی تھی اور صرف نقد رقم قبول کرتی تھی۔تحقیقات کے مطابق متعدد خریدار منشیات فروش تھے، جبکہ بعض افراد صرف نسخے حاصل کرنے کے لیے فلوریڈا کے مختلف علاقوں سے طویل سفر کرکے آتے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے ملازمین اور ڈی ای اے کی متعدد وارننگز کے باوجود یہ غیرقانونی سرگرمیاں جاری رکھیں۔جیوری نے ملزمہ کو منشیات کی غیرقانونی تقسیم کی سازش اور غیرقانونی طور پر منشیات فراہم کرنے کے پانچ الزامات میں قصوروار قرار دیا۔ ہر الزام میں اسے 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ سزا کا باضابطہ اعلان 14 اکتوبر 2026 کو کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.