vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں پرچہ لیک کے خلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج

0

بھارت میں امتحانی پرچے لیک ہونے کے خلاف ملک گیر طلبہ احتجاج کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ پرچہ لیک میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے مونسون سیشن کے موقع پر ہزاروں طلبہ نے احتجاجی مارچ کیا اور وفاقی وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 178 افراد زخمی ہوئے۔شدید عوامی دباؤ کے بعد مودی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و مستقبل سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں اور نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ یہ احتجاجی تحریک کوک روچ جنتا پارٹی کے نام سے سوشل میڈیا پر منظم کی جا رہی ہے جس نے روزگار اور امتحانی نظام میں شفافیت سمیت مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نوجوانوں کو متحد کیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے سے 20 لاکھ سے زائد امیدوار متاثر ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.