vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:پاکستان کے 79 ویں جشنِ آزادی پر ڈے پریڈ 16 اگست کوہوگی

0

پاکستان کے 79 ویں جشنِ آزادی کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ نیوجرسی سولہ اگست کو منعقد ہوگی۔ پریڈ میں نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔۔

امریکا میں پاکستان کا79 واں  جشنِ آزادی  منانے کی تیاریاں شروع  ہوگئی ہیں، اس سلسلے میں  پاکستان  ڈے  پریڈ  نیوجرسی     کے منتظمین نے   سن شائن ریسٹورانٹ میں  مشاورتی  اجلاس  منعقد کیا  جس میں  پریڈ کے انتظامات کا  تفصیلی جائزہ لیا اور حکمتِ عملی  تشکیل دی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر  زبیر اور سائرہ زبیر  کا کہنا تھا  کہ اس بار    ڈے پریڈ اور میلہ ماضی سے مختلف  ہوگا، 10 ہزار سے  زائد افراد  کی شرکت متوقع ہے،گورنر، سینیٹر ، کانگریس مین اور میئر سمیت مقامی امریکی آفیشل  شریک ہوں گے، شرکا کو قرعہ  اندازی کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ اور دیگر انعامات بھی دیے جائیں گے۔اجلاس میں نوجوانوں اور بچوں کی   بھرپور شرکت کو یقینی  بنانے پر زور دیا گیا، منتظمین  میں شامل  ملک سلیمان اور کامران  خان  کے  مطابق پریڈ 16 اگست بروز اتوار  دوپہر 12 اوک ٹری روڈ  نیوجرسی سے شروع  ہوگی، چاہتے ہیں  نوجوان  اور  بچے     پاکستان کی  تہذیب و ثقافت کوآگے بڑھائیں اور اگر ان میں کوئی  فنی صلاحیت ہے  تو   پریڈ کی ویب سائٹ پر رابطہ کریں  انھیں اپنے فن کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔پریڈ کے شرکا کے لیے مفت حلوہ  پوری کے ناشتے کا اہتمام ہوگا۔ ڈے پریڈ کی  وینڈر منیجمنٹ میں شامل بصیر اختر،عثمان، انیلا  اور دیگر کے  مطابق  اس بار زیادہ اسٹالز  کا انتظام کیا گیا ہے جہاں  کھانا پینا،  کپڑے، مہندی، جیولری، بچوں   کے کھلونے اور بہت کچھ دستیاب ہوگا، پریڈ میں  ثقافتی سرگرمیاں ہوگی، میوزک  شو ہوگا جس میں پاکستان کے  نامور فنکار  اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔پریڈ کے منتظمین  نے آخر میں پاکستان  زندہ  باد  ، جیوے  جیوے پاکستان اور لانگ  لیو امریکا کے نعرے  لگائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.