vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا ایران جنگ پانچویں رات بھی جاری

0

امریکا اور ایران کے درمیان فوجی تصادم مسلسل پانچویں رات بھی جاری رہا، امریکی افواج نے ایران کے فوجی اثاثوں پر حملوں کی نئی لہر مکمل کی جبکہ ایران نے کویت اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور مشرق وسطیٰ سے تمام توانائی کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق 15 جولائی کی رات امریکی افواج نے بندر عباس سمیت مختلف مقامات پر ایران کے فوجی اثاثوں، کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاعی نظام اور میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق چاہ بہار، اہواز اور بندر عباس میں حملے ہوئے اور چاہ بہار میں بحری نگرانی کا ٹاور تباہ ہوا۔ ایران کی ترجمان نے تصدیق کی کہ حالیہ حملوں میں دو خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد شہری جاں بحق اور 260 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ بمپور فوجی اڈے پر سات ایرانی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔جوابی کارروائی میں ایران نے کویت کے علی السالم ایئر بیس اور اردن کے الازرق فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ اردن نے تصدیق کی کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے آٹھ ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند رکھنے اور علاقائی توانائی کی تمام برآمدات روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یا تو سب کے لیے ہوگا یا کسی کے لیے نہیں۔ ایران نے ایک جدید امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے اور آپریشن نصر ٹو کی ساتویں لہر میں بحرین، کویت اور اردن کے امریکی اڈوں پر بڑے حملوں کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم امریکا نے ان تمام دعوؤں پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.