نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے گراؤنڈزویل کمیونٹی میورل پراجیکٹ کے تعاون سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی خوشی میں شہر کے پانچوں اضلاع کے پارکس میں 12 کمیونٹی تصاویر (میورلز) بنانے کا اعلان کیا ہے۔
میئر آفس کے مطابق یہ منصوبہ محکمۂ پارکس، محکمۂ ثقافتی امور اور محکمۂ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا، جس میں نوجوان، مقامی فنکار اور شہری مل کر ورلڈ کپ، ثقافتی تنوع اور کمیونٹی ہم آہنگی کی عکاسی کرنے والی فن پارے تخلیق کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران ہر مقام پر خصوصی کمیونٹی پینٹ ڈیز کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں ہر عمر کے شہری ان تصاویر کی تیاری میں حصہ لے سکیں گے۔میئر زہران ممدانی نے کہا کہ یہ فن پارے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد بھی شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی یادگار کے طور پر موجود رہیں گے اور مقامی کمیونٹی کی شناخت، ثقافت اور یکجہتی کی نمائندگی کریں گے۔