vosa.tv
Voice of South Asia!

خامنہ ای کی تدفین کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان پھر حملوں کا تبادلہ

0

آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد امریکا اور ایران نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملے کیے، امریکا نے 90 فوجی اہداف نشانہ بنائے جبکہ ایران نے کویت، بحرین، قطر، اردن اور عراق میں امریکی تنصیبات پر جوابی کارروائی کی۔


بی بی سی کے مطابق امریکی حملوں میں بعض اہداف آبنائے ہرمز کے قریب تھے جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ بوشہر کے جوہری بجلی گھر کے قریب واقع مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے مطابق گزشتہ دو روز میں 14 افراد ہلاک ہوئے تاہم امریکا نے ان تازہ حملوں پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ مبصرین نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی کی اطلاع دی ہے۔

دوسری جانب مشہد میں خامنہ ای کی تدفین کے موقع پر ہزاروں افراد ایرانی پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ بعض افراد نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے ابتدائی حملوں کے پہلے چند گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.