vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کی ملک بدری مہم میں تیزی، پانچ روز میں 10 ہزار گرفتاریاں

0

امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے جون کے آخری پانچ دنوں میں تقریباً 10 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس  کے مطابق اس دوران اوسطاً روزانہ تقریباً دو ہزار گرفتاریاں کی گئیں، تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کارروائیاں کن علاقوں میں ہوئیں۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے بیان میں کہا کہ انتظامیہ اپنے وعدے کے مطابق غیرقانونی تارکین وطن، خصوصاً سنگین جرائم میں ملوث افراد، گینگ ارکان اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادارے کے مطابق جو بھی غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہوگا، اسے گرفتار کرکے ملک بدر کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جون میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ  حراستی مراکز میں قید افراد کی تعداد بھی بڑھ کر تقریباً 39 ہزار ہوگئی، جبکہ فروری سے یہ تعداد تقریباً 30 ہزار کے قریب رہی تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ گرفتاریاں سابق مہینوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہیں، اگرچہ اب انتظامیہ نے بڑے شہروں میں نمایاں چھاپوں کے بجائے نسبتاً خاموش حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.