vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا ایران مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، ایران کے منجمد اثاثے بحال اور تیل فروخت کی اجازت مل گئی

0

سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان اور قطر نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اگلے 60 دنوں میں حتمی امن معاہدے کے روڈ میپ کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔

لیک لوسرن سمٹ کے نام سے منعقد اس اجلاس میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے اعلیٰ قیادت نے شرکت کی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے۔ مشترکہ بیان کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے تحت ایران کے جوہری پروگرام، اقتصادی پابندیوں اور دیگر تنازعات کے حل کے لیے الگ ورکنگ گروپس کام کریں گے۔ سمندری راستے کے تحفظ کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کی سلامتی یقینی بنانے کے واسطے ایک خصوصی رابطہ لائن قائم کی جائے گی۔ لبنان میں مستقل امن کے لیے تمام فریقین نے ایک ڈی کنفلیکشن سیل بنانے پر اتفاق کیا ہے جس کی نگرانی پاکستان اور قطر کریں گے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی ثالثی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ایران کے تیل اور کیمیکل مصنوعات کی برآمد پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، بحری ناکہ بندی اٹھا لی گئی ہے اور دنیا بھر میں منجمد ایرانی اثاثے بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان اور قطر نے عزم دہرایا کہ وہ اگلے 60 دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان حتمی اور پائیدار معاہدے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.