برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی نے “ینگ لائیوز” ریسرچ پروگرام کے تحت کوانٹیٹیٹو ریسرچ اسسٹنٹ کی نئی اسامی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے درخواستیں 10 جون 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
یہ مکمل وقتی ملازمت آکسفورڈ ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے تحت ہوگی اور اس کا معاہدہ 31 مارچ 2029 تک جاری رہے گا۔ منتخب امیدوار برطانیہ کے شہر آکسفورڈ میں قائم کوئین الزبتھ ہاؤس میں کام کریں گے۔یونیورسٹی کے مطابق اس عہدے پر تعینات فرد کو شماریاتی تجزیے، اکنامیٹرکس، ڈیٹا ماڈلنگ اور بین الاقوامی تحقیقی منصوبوں میں معاونت فراہم کرنا ہوگی۔ امیدوار کو مختلف ممالک میں موجود ریسرچ اور پالیسی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔درخواست دینے والوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس اکنامکس، سوشل اسٹیٹسٹکس، کوانٹیٹیو سوشیالوجی، ڈیولپمنٹ اسٹڈیز یا متعلقہ شعبے میں ماسٹرز ڈگری ہو، جبکہ جدید شماریاتی اور تحقیقی تکنیکوں کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس ملازمت کے لیے سالانہ تنخواہ 35 ہزار 681 سے 41 ہزار 636 برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو آن لائن درخواست کے ساتھ سی وی اور سپورٹنگ اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگی۔