vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں امیگرنٹس کے خلاف کارروائیاں تیز، سٹی انتظامیہ بھی متحرک

0

نیویارک سٹی نے امیگرنٹس کے تحفظ کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں، جبکہ ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں آئی سی ای کی حراستی کارروائیوں میں 71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 جنوری 2025 سے 10 مارچ 2026 کے درمیان پانچوں بورو میں 5 ہزار 500 سے زائد افراد کو امیگریشن حکام نے حراست میں لیا، جن میں سے نصف سے زیادہ گرفتاریاں مین ہیٹن کے 26 فیڈرل پلازہ امیگریشن کورٹ کے اطراف میں ہوئیں۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بعض شہری شیلٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔برونکس کے ولیمز برج اوول ریکریشن سینٹر میں امیگریشن کارکنوں کے ہمراہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پبلک ایڈووکیٹ جومانی ولیمز نے کہا کہ نیویارک جیسے شہر میں بھی لوگ خوف کا شکار ہیں، جو ملک بھر کی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے بھی حالیہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔میئر ظہران ممدانی نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی علاقے میں امیگریشن حکام کی موجودگی کی اطلاع 911 پر موصول ہو تو پولیس افسران فوری طور پر اعلیٰ حکام اور قانونی ٹیموں کو آگاہ کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی سے اس رپورٹ پر ردعمل طلب کیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.