vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کا دفاعی میدان میں ایک اور سنگِ میل

0

پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے کی جانب ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ ‘فتح-4’ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے، جو اسے انتہائی پیچیدہ حالات میں بھی مؤثر بناتا ہے۔ یہ میزائل دشمن کے علاقوں میں دور تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت  کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت یہ اپنے اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس کی تیاری مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے کی ہے، جو ملکی دفاعی خود انحصاری کا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینیئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر میزائل کے فلائٹ پیرامیٹرز اور سسٹم کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فضائیہ و بحریہ کے سربراہان نے ‘فتح-4’ کے کامیاب تجربے کو سراہتے ہوئے اسے ملکی دفاع کے لیے ایک اہم ڈھال قرار دیا ہے۔میزائل کا یہ کامیاب تجربہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی ڈیٹرنس کی صلاحیت کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.