vosa.tv
Voice of South Asia!

پینٹاگون کے قریب دو بسوں میں تصادم، 23 افراد زخمی

0

امریکا کے دارالحکومت میں پینٹاگون کے قریب میٹرو اسٹیشن کے باہر دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہو گئے، جن میں محکمہ جنگ کے 10 اہلکار بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ تقریباً 7 بج کر 20 منٹ پر پینٹاگون میٹرو اسٹیشن کے جنوبی پارکنگ ایریا میں پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے اور حساس ریڈ زون میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔حکام کے مطابق اومنی رائیڈ اور فیئر فیکس کنیکٹر کی بسیں میٹرو ایکسس روڈ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔زخمیوں میں سے 18 افراد کو قریبی اسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ 5 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر کے روانہ کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر قریبی میٹرو اسٹیشن کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو متبادل سفری انتظامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.