vosa.tv
Voice of South Asia!

خواتین کے لیےبڑا موقع، 200 سے زائد اسکالرشپس کا اعلان

0

خواتین کو ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھانے کے لیے “گرو ود گوگل” اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 200 سے زائد اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔ 

یہ پروگرام عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد خواتین کو عملی ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید ٹیک معیشت میں اپنا مقام بنا سکیں۔یہ چھ ماہ پر مشتمل آن لائن پروگرام شرکاء کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پراجیکٹ مینجمنٹ، یو ایکس ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا۔ پروگرام کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ شرکاء ہفتے میں تقریباً پانچ گھنٹے دے کر اپنی موجودہ مصروفیات کے ساتھ بھی تعلیم جاری رکھ سکیں۔درخواست دینے والی خواتین کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر اور مستحکم انٹرنیٹ موجود ہو۔ امیدواروں کو اپنی پیشہ ورانہ معلومات، منتخب کورس، دستیاب وقت اور اپنے کیریئر اہداف کے بارے میں واضح جواب دینا ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ پروگرام خاص طور پر ان خواتین کے لیے اہم ہے جو ٹیکنالوجی کے میدان میں قدم رکھنا چاہتی ہیں یا اپنی مہارتوں کو بہتر بنا کر بہتر ملازمت کے مواقع حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.