vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں سول رائٹس تنظیم کے خلاف تحقیقات، محکمہ انصاف متحرک

0

امریکا کے محکمہ انصاف نے معروف سول رائٹس تنظیم سدرن پاورٹی لا سینٹر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کی تصدیق تنظیم کے چیف ایگزیکٹو برائن فیئر نے کی ہے۔

برائن فیئر کے مطابق تحقیقات کی مکمل نوعیت واضح نہیں، تاہم بظاہر توجہ اس بات پر ہے کہ تنظیم نے ماضی میں شدت پسند گروہوں کی نگرانی کے لیے خفیہ مخبروں کو ادائیگی کر کے معلومات حاصل کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار اب استعمال نہیں کیا جا رہا، لیکن ماضی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ایسا کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ تحقیقات ریاست الاباما کے وسطی ضلع میں جاری ہیں جہاں تنظیم کا مرکزی دفتر واقع ہے، تاہم متعلقہ حکام نے اس معاملے پر باضابطہ تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ ان الزامات کا بھرپور دفاع کریں گے اور نفرت اور تشدد کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.