vosa.tv
Voice of South Asia!

ورلڈ کپ مہنگا سفر، نیویارک میں نئی فیری سروس کی تجویز سامنے آگئی

0

نیویارک میں ورلڈ کپ کے دوران سفر کے بڑھتے اخراجات کے بعد ایک نئی متبادل سہولت کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ 

نیویارک سٹی کونسل کے رکن شان ابریو نے ویسٹ ہارلم سے ایج واٹر تک نئی فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے ذریعے مسافر 10 منٹ سے بھی کم وقت میں دریا عبور کر سکیں گے۔نیو جرسی ٹرانزٹ کی جانب سے ٹرین کا کرایہ 150 ڈالر مقرر کیے جانے پر شدید تنقید کے بعد یہ اقدام سامنے آیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ سروس نہ صرف مہنگے ٹرین سفر کا متبادل ہوگی بلکہ جارج واشنگٹن برج پر ٹریفک دباؤ بھی کم کرے گی۔ انہوں نے 9 میل کے سفر کے لیے 150 ڈالر کرایہ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔تجویز کے مطابق فیری سروس کے اخراجات وفاقی فنڈز سے پورے کیے جائیں گے، جبکہ مسافروں کو میٹ لائف اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس بھی فراہم کی جائے گی، تاہم فیری کے کرایے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.