نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے اپنے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر خطاب میں اعلان کیا ہے کہ شہر میں پہلا سرکاری گروسری اسٹور قائم کیا جائے گا۔
یہ اسٹور La Marqueta میں بنایا جائے گا، جہاں شہریوں کو کم قیمت پر اشیائے خورونوش فراہم کی جائیں گی۔میئر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث خوراک کی قیمتیں بہت بڑھ چکی ہیں، اس لیے یہ منصوبہ عام لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ قدم ماضی کی اس روایت کو جاری رکھے گا جس میں عوام کو سستی سبزیاں اور دیگر اشیاء فراہم کی جاتی تھیں۔انہوں نے اپنی 100 دن کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے مسائل بھی حل کرنے ہوں گے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔ اسی مقصد کے تحت سڑکوں کی مرمت، صفائی اور دیگر شہری سہولیات پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔شہریوں اور مختلف سماجی حلقوں نے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیا، تاہم کچھ افراد نے تعلیم، سیکیورٹی اور دیگر مسائل پر مزید توجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ میئر کے مطابق یہ گروسری اسٹور آئندہ سال کے آخر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔