vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا ایران جنگ بندی سے خطے میں باہمی تعاون کے نئے دورکا آغاز ہوگا

0

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے خطے میں ممکنہ بڑے تنازعہ کو روکنے پر امریکی اور پاکستانی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اے پی  پیک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں باہمی  تعاون کا نئے دور کاآغاز  ثابت ہوگی۔

اے پی پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد اور بورڈ ممبر اسد چودھری  نے اپنے ایک بیان میں امن کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی مضبوط قیادت میں ایک تاریخی جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا۔اے پی پیک نے یہ امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی امن اقدامات خطے میں تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے جو کئی مسلم اکثریتی ممالک کو ایک مشترکہ وژن میں متحد کرے گا۔اے پی پیک نے پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرنے اور اس وسیع امن وژن کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کرنے پر ایران کو بھی دلی مبارکباد پیش کی ۔ڈاکٹر اعجاز احمد اور اسد چودھری نے کہا کہ بطور پاکستانی نژاد امریکی، ہمیں ان کامیابیوں پر فخر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس تاریخی اقدام  نےخطے میں بڑی تباہی کو فوری طور پر روکنے اور پائیدار امن، مستحکم معاشی ترقی، اور ایک ایسے مستقبل کی بنیاد رکھی ہے جس سے پورا خطہ ہم آہنگی، تعاون، اور باہمی ترقی کے ساتھ آنے والی نسلوں تک پھلے پھولے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.