vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں سیوریج نظام بہتر بنانے کے لیے 108 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

0

نیویارک کے میئر زوہران کوامی ممدانی نے شہر بھر میں سیوریج نظام کو بہتر بنانے اور بارشوں کے دوران پانی نکاسی کے مسائل کم کرنے کے لیے 108 ملین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ دس سالوں میں 6 ہزار 700 سے زائد کیچ بیسنز کو تبدیل یا جدید بنایا جائے گا، جبکہ اس منصوبے کے تحت جدید ڈیزائن متعارف کروائے جائیں گے جو پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سائیکل سواروں کے لیے بھی محفوظ ہوں گے۔شہر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتی ہوئی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل شہر 40 جدید صفائی مشینوں کی خریداری پر بھی 20 ملین ڈالر خرچ کر چکا ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق پرانے اور بند کیچ بیسنز کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جسے کم کرنے کے لیے جدید نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے پر کام جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے شہری علاقوں کو سیلابی نقصانات سے بہتر تحفظ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.