امریکا کے شہر نیویارک میں رہائشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں مین ہیٹن اور بروکلین میں کرایے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تازہ رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران مین ہیٹن میں اوسط ماہانہ کرایہ 5 ہزار ڈالر جبکہ بروکلین میں 4 ہزار 296 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرایوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کے لیے رہائش کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ کئی افراد اب کرائے کے بجائے گھر خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ بعض صورتوں میں ماہانہ قسط کرائے سے کم پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بروکلین کے کچھ علاقوں میں نئی رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے باعث لوگوں کا رجحان بڑھا ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کرایہ ناموں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر شہر میں کرایوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔ماہرین کے مطابق نیویارک جیسے شہر میں جہاں زیادہ تر آبادی کرائے کے گھروں میں رہتی ہے، وہاں کرایوں میں اضافہ پریشان کن ہے، جو رہائشی بحران کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔