زوہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے منتخب عہدیداروں کی تنخواہوں کا جائزہ لینے کے لیے کوآڈرینیل ایڈوائزری کمیشن میں تین سینئر اور تجربہ کار شخصیات کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ خودمختار کمیشن ہر چار سال بعد قائم کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد سرکاری عہدیداروں کے معاوضوں کا شفاف اور غیر جانبدارانہ جائزہ لینا ہوتا ہے۔کمیشن کی سربراہی کارل وائسبروڈ کریں گے، جبکہ ان کے ساتھ ڈاکٹر لیلیم بارریوس پاولی اور لیرین اینجلو بطور اراکین شامل ہوں گی۔ تینوں افراد نیویارک سٹی حکومت اور پبلک سیکٹر میں دہائیوں پر محیط تجربہ رکھتے ہیں۔یہ کمیشن 120 دن کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گا، جس میں سٹی کونسل ممبران، بورڈو صدور، ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور دیگر منتخب نمائندوں کی تنخواہوں کا جائزہ شامل ہوگا۔ کسی بھی مجوزہ تبدیلی کو نافذ کرنے کے لیے نیویارک سٹی کونسل کی منظوری ضروری ہوگی۔میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذمہ داری سے خرچ ہو اور تنخواہیں شفاف اور منصفانہ طریقے سے طے کی جائیں۔ سٹی کونسل کی اسپیکر جولی مینن نے بھی ان تقرریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عمل شفافیت اور اعتماد کو مضبوط بنائے گا۔