vosa.tv
Voice of South Asia!

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے، درجنوں اہداف نشانہ

0

تل ابیب: ایران نے اپنے سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی کی ہلاکت کے بعد اسرائیل پر شدید میزائل حملے کیے، جن میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی "آپریشن وعدہ صادق” کے تحت جاری مہم کا حصہ ہے۔ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا، تاہم اسرائیلی ذرائع نے ان دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں کی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملوں میں چند افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق حملوں میں مختلف بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جن میں کچھ کلسٹر وار ہیڈز سے لیس تھے، جس کے باعث وسیع علاقوں میں تباہی پھیلی۔ حملوں کے بعد تل ابیب کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجتے رہے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جوابی اقدام ہے جبکہ اسرائیلی حکام نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ کشیدگی سے خطے میں بڑے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.