نیویارک: ظفر اقبال مکی مسجد کے صدر منتخب
نیویارک میں بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد کی انتظامیہ نے کشمیری کمیونٹی کی سماجی شخصیت ظفر اقبال کو مسجد کا صدر منتخب کرلیا ہے۔ اس بات کا اعلان مسجد کی انتظامیہ نے گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد کیا۔ ظفر اقبال نے مسجد کا صدر منتخب ہونےپر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ا ن کی کوشش ہوگی کہ وہ مسجد کے پلیٹ فارم سے بہتر سے بہتر خدما ت انجام دیں اور مسجد کے تعمیراتی کام کو بھی جلد از جلد مکمل کرایا جائے ۔مسلم کمیونٹی نے ظفر اقبال کو اہم زمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ پروردگار انھیں ثابت قدمی اور صبر و استقامت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔