vosa.tv
Voice of South Asia!

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب، سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

0

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ ایران کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کرے گا اور خطے میں بحران کے پرامن حل کے خواہاں دوست ممالک کی کوششوں کو تقویت دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.