vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں شدید سردی کی پیشگوئی، ہنگامی حالات کا اعلان

0

نیویارک میں شدید سردی کی پیشگوئی کے بعد میئر زوہران کوامی ممدانی نے شہریوں، خصوصاً بے گھر افراد کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق اتوار کی شام سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت سترہ سے بیس ڈگری فارن ہائیٹ جبکہ ہوا کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت آٹھ ڈگری تک گر سکتا ہے۔انتظامیہ نے کوڈ بلیو نافذ کرتے ہوئے وارمنگ سینٹرز، وارمنگ بسیں اور موبائل یونٹس کی تعداد بڑھا دی ہے۔ خصوصی ٹیمیں کمبل، گرم کپڑے، جرابیں، گرم کھانا اور پانی فراہم کریں گی اور بے گھر افراد کو شیلٹر یا گرم مقامات تک منتقل کریں گی۔ شہر بھر میں پانچ سو سے زائد آؤٹ ریچ ورکرز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔شہری اداروں کو شیلٹرز میں رہنے والوں کو بروقت انتباہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بعض ڈراپ اِن سینٹرز اور اوورڈوز پریوینشن مراکز بھی رات بھر کھلے رہیں گے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تین ایک ایک پر اطلاع دیں۔ادھر محکمہ صفائی نے ہلکی برفباری اور برف جمنے کے خدشے کے پیش نظر سرمئی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سات سو سے زائد نمک چھڑکنے والی گاڑیاں تیار ہیں جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ برفباری کے بعد اپنی عمارتوں کے سامنے کم از کم چار فٹ راستہ صاف رکھیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو محفوظ گزرگاہ میسر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.