vosa.tv
Voice of South Asia!

آپریشن غضب للحق: پاک فوج کا افغان طالبان کی مرکزی پوسٹ پر کنٹرول

0

پاک افغان سرحد پر جاری آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک مرکزی پوسٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا جبکہ کارروائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ 
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اٹھائیس فروری دو ہزار چھبیس کو دن کی روشنی میں پاکستانی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کی اور تیزی سے طالبان کی مرکزی پوسٹ کی طرف پیش قدمی کی۔ پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان اہلکار پوسٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے، جس کے بعد علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا اور کمپاؤنڈز کلیئر کر کے مخالف جھنڈے اتار دیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ کارروائیوں کے دوران کابل، قندھار اور پکتیا سمیت مختلف مقامات پر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق اب تک کارروائیوں میں تین سو باون افغان اہلکار ہلاک اور پانچ سو پینتیس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ ایک سو تیس چیک پوسٹیں تباہ، چھبیس پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کیا گیا جبکہ ایک سو اکہتر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں اور اکتالیس مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.