vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں جبری مشقت کیس، تین افراد پر فردِ جرم

0

امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی گرینڈ جیوری نے تین میکسیکن شہریوں پر مزدوروں کو دھوکے سے امریکہ لا کر جبری مشقت لینے اور ان کے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں 35 نکات پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمان نے عارضی زرعی ویزا پروگرام کے ذریعے میکسیکو سے مزدوروں کو اچھی ملازمت کے وعدوں پر امریکہ بلایا، مگر بعد میں ان کے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات ضبط کر کے انہیں ورجینیا، نارتھ کیرولائنا اور فلوریڈا کی مختلف فارمز اور نرسریوں میں سخت اور غیر انسانی حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ مزدوروں سے طویل اوقات تک بغیر مناسب وقفے، پانی اور طبی سہولت کے کام لیا جاتا رہا جبکہ انہیں گنجان اور غیر صحت بخش رہائش میں رکھا گیا اور مکمل اجرت بھی ادا نہیں کی گئی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان نے مزدوروں کو دھمکیاں دے کر خاموش رکھا، انہیں باہر جانے یا کسی سے رابطہ کرنے سے روکا اور امیگریشن حکام کو اطلاع دینے اور ملک بدری کا خوف بھی دلایا۔ بعض مزدوروں کے ویزا ختم ہونے کے باوجود انہیں امریکہ میں ہی کام جاری رکھنے پر مجبور کیا گیا تاکہ مالی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ملزمان پر جبری مشقت، انسانی اسمگلنگ، مالی فائدے کے لیے غیر قانونی تارکینِ وطن کو پناہ دینے، ویزا فراڈ اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں طویل قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.