vosa.tv
Voice of South Asia!

اولمپکس: امریکہ نے آئس ہاکی فائنل میں کینیڈا کو شکست دے دی

0

اٹلی کے شہر میلان میں جاری سرمائی اولمپکس میں امریکا نے مردوں کی آئس ہاکی کے فائنل میں کینیڈا کو اوور ٹائم میں 1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق یہ 1980 کے بعد امریکا کا پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا اولمپک ٹائٹل ہے۔فیصلہ کن گول اوور ٹائم کے ابتدائی لمحات میں امریکی کھلاڑی جیک ہیوز  نے اسکور کیا۔ اس سے قبل امریکا کی جانب سے میٹ بولڈی نے برتری دلائی تھی جبکہ کینیڈا کے کیل میکر نے میچ برابر کردیا تھا۔امریکی گول کیپر کونر ہیلبیئک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 میں سے 41 شاٹس روک کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ امریکی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔کینیڈا کو اپنے زخمی کپتان سڈنی کراس بے کی عدم موجودگی کا سامنا رہا، جبکہ اسٹار فارورڈ کانر میک ڈیوڈ بھی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اس کامیابی کے ساتھ امریکا نے عالمی آئس ہاکی میں کینیڈا کی طویل عرصے سے قائم برتری کو بھی چیلنج کردیا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.